تلنگانہ

تلنگانہ کے ایک ایم ایل اے کی بیٹی نے کیا ایسا کام _ جس سے سب رھ گئے حیران

ورنگل _ 25 جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں بی آر ایس پارٹی کے ایک ایم ایل اے کی بیٹی نے اپنے نام پر رجسٹرڈ سرکاری  زمین کو حکومت کے حوالہ کردی ۔ جسے ان کے والد و رکن اسمبلی جنگاوں مٹی ریڈی نے غیر قانونی طور پر بیٹی کے نام رجسٹریشن کروایا تھا

 

تفصیلات کے مطابق جنگاوں اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والے بی آر ایس رکن اسمبلی متی ریڈی یادگیری ریڈی نے چند دن قبل سدی پیٹ ضلع کے چریال بلدیہ کے حدود میں آنے والی 1200 گز زمین کو اپنی بیٹی بھوانی ریڈی کے نام رجسٹرڈ کروائی تھی تاہم آج بھوانی نے اس زمین کی  باؤنڈری وال کو توڑکر اعلان کردیا کہ ان کے والد نے اس اراضی کو غیرقانونی طور پر ان کے نام رجسٹرڈ کروایا تھا جسے وہ چریال بلدیہ کو واپس کررہی ہیں۔

 

اس  نے اس اراضی پر ایک بورڈ بھی لگادیا جس پر انہوں نے عوام سے معافی مانگی ہے۔ بھوانی کے اس اقدام سے گاوں والوں نے حیرت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button