تلنگانہ

9ویں جماعت کی نصابی کتاب میں اصلاح کی درخواست

حیدرآباد۔ 9 مئی (راست) تلنگانہ کی 9ویں جماعت کی اردو نصابی کتاب میں ممتاز شاعر شاذ تمکنت کی ایک نظم کے ساتھ ان کے تعارف میں ان کے ایک مجموعہ کلام کا نام غلط شائع ہوا ہے۔ شاذ تمکنت کے بعض مداحوں نے بتایا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل کتابوں کی دوبارہ اشاعت میں اس غلطی کی اصلاح ایک مستحن اقدام ہوگا۔ 9ویں جماعت کی کتاب میں ان کی مشہور مناجات ’کب تک میرے مولا‘ شامل ہے۔ ان کے حالات زندگی اور تعارف کو بھی درس میں شامل کیا گیا جس میں ان کے 5ویں مجموعہ کلام کا نام ’دست فریاد‘ دیا گیا ہے جو صحیح نہیں ہے‘ ان کا مجموعہ کلام ’دست فرہاد‘ ہے۔ متعلقہ حکام سے خواہش کی گئی ہے کہ مجموعہ کلام کا نام صحیح درج کیا جائے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button