اسپشل اسٹوری

بے زبان جانور کی محبت، خاتون کی خودکشی کے بعد پالتو کتا انتظار کرتے کرتے چپلوں کے پاس ہی سوگیا: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش میں ایک خاتون نے دریائے گوداوری میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی جس کے بعد اس کا پالتو کتاگھنٹوں اپنی مالکن کا انتظار کرتا رہا اور آخر کار وہیں سوگیا۔ امبیڈکرکوناسیما ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے آج دریائے گوداوری میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

 

 

اس خاتون کے ساتھ اس کا پالتو کتا بھی آیا ہوا تھا، خاتون نے اپنے چپل وہاں چھوڑ دئیے اور پانی میں کود گئی۔ پالتو کتا مالکن کی موت سے بے خبر اس کے چھوڑے ہوئے چپل کے پاس ہی گھومتا رہا اور گھنٹوں انتظار کرتا رہا اور تھک کر وہیں سوگیا۔ بے زبان جانور کی اس بے پناہ محبت کا منظر وہاں سے گذرنے والوں کیلئے حیرت کا سبب بنا ہوا تھا جنہوں نے اپنے سیل فونس کے کیمروں میں اس منظر کو قید کرلیا۔

 

 

 

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر خاتون کی نعش کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button