تلنگانہ

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کا پیپر لیک معاملہ _ پراوین کے پین ڈرائیو میں مزید تین سوالیہ پرچے پائے گئے !

حیدرآباد _ 16 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے سوالیہ پرچہ لیک معاملے کی  تحقیقات جاری ہے عہدیداروں نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ 5 مارچ کو منعقدہ اسسٹنٹ انجینئر  کے امتحان  کا  سوالیہ پرچہ لیک ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ تاہم، کیس کی تفصیلات کرنے والی ٹیم کے عہدیداروں کو شبہ ہے کہ پروین کے پاس موجود پین ڈرائیو میں اسسٹنٹ انجینئر کے سوالیہ پیپر کے ساتھ ساتھ ٹاؤن پلاننگ، ویٹرنری اسسٹنٹ اور گراؤنڈ واٹر ڈپارٹمنٹ کے امتحان سے متعلق تین سوالیہ پرچے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا پتہ چلنے کے بعد تحقیقاتی ٹیم کے عہدیداروں نے پراوین سے سیل فون اور پین ڈرائیو ضبط کر کے ایف ایس ایل کو بھیج دیا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ ایف ایس ایل کے عہدیداروں جنہوں نے اس کا تجزیہ کیا انہیں پروین کی پین ڈرائیو میں کچھ اور سوالیہ پرچے ملے۔ ویٹرنری اسسٹنٹ، ٹاؤن پلاننگ، گراؤنڈ واٹر ڈیپارٹمنٹ کے امتحانی سوالیہ پرچے پین ڈرائیو میں پائے جانے کی اطلاعات ہیں

 

تاہم، نہ ہی پبلک سرویس کمیشن کے عہدیداروں اور نہ ہی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے عہدیداروں نے ابھی تک اس پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی ہے۔ چونکہ اس وقت کیس زیر تفتیش ہے، تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ اگر کوئی تفصیلات سامنے آئیں تو  بے روزگاروں میں بے چینی پھیل جائے گی اور معلومات کا افشا کرنا ممکن نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button