نیشنل
خواتین مسافرین کے سامان سے ملے 2 سانپ۔حیدرآباد ایرپورٹ میں چونکا دینے والا واقعہ

حیدرآباد: شمس آبادایرپورٹ پرکسٹم کے حکام آج اُس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب دوخاتون مسافرین کے لگیج سے دوسانپ برآمد ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق دو خاتون مسافرین اتوار کی رات بنکاک سے حیدرآباد پہنچی تھیں جن کے لگیج میں دوباسکٹس تھیں۔کسٹم کے حکام نے ان باسکٹس کا معائنہ کرنے کاشبہ کی بنیاد پر فیصلہ کیا تاہم ان کویہ دیکھ کرحیرت ہوئی کہ ان باسکٹس میں دوغیر ملکی اورزہریلی سانپ تھے۔
دو خواتین کو حراست میں لے لیاگیااوران سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور سانپوں کو ضبط کرلیاگیا۔