وزیراعظم کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ 3 افراد گرفتار

نئی دہلی ۔وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹس کرنے والے افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ غلط معلومات پوسٹ کرنے کے الزام میں اتر پردیش کے سونبھدرا میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ بال گوپال چورسیہ نامی شخص کی شکایت پر درج کیا گیا۔
اے ایس پی کلو سنگھ کے مطابق فیس بک پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے والے شبیر انصاری، زبیر انصاری اور اظہار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات کرنے والے اے ایس پی نے بتایا کہ یہ پوسٹس ملک دشمن نوعیت کی پائی گئی ہیں۔
اے ایس پی کے مطابق ملزمین دشمن ملک کے ساتھ حساس معلومات بھی شیئر کر رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ شکایت میں یہ الزام بھی شامل ہے کہ ملزمین نے پاکستانی یوٹیوبرس کے فیس بک مواد کو استعمال کر کے وزیر اعظم مودی کو غلط طریقے سے پیش کرنے والی ایڈیٹ شدہ پوسٹس اپلوڈ کیں۔
بال گوپال چورسیہ کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے شواہد اکٹھے کیے گئے اور ملزمین کو حراست میں لیا گیا۔