جنرل نیوز

بیت المال نظام آباد کی سالانہ رپورٹ کی اجرائی۔ اہل خیر حضرات سے ماہ رمضان المبارک میں فراخدلانہ امداد کی اپیل: سید یحییٰ ظفر 

ادارہ بیت المال میں پیشہ وارانہ کورسس کے ذریعہ طالبات کی تربیت کا نظم 

نظام آباد:28/ مارچ (اردو لیکس)شہر نظام آباد میں گذشتہ 54 سالوں سے خدمات انجام دے رہے ادارہ بیت المال نظام آباد کی سالانہ کارکردگی سے اخباری نمائندوں کو واقف کرانے کے ضمن میں کل شام 6 بجے بیت المال دفتر پر سالانہ رپورٹ جاری گئی۔ سید محمد یحییٰ ظفر (بجلی بیڑی) صدر، سید ایوب مجاہد سکریٹری، مرزا ادریس بیگ نائب صدر، ندیم اللہ بیگ جوائنٹ سکریٹری، ایم اے بصیر خان خالد خازن، عظیم اللہ بیگ، مرزا عصمت اللہ بیگ، عبدالحیٰ راحیل نے بتایا کہ ادارہ بیت المال نظام آباد جس عظیم مقصد کے تحت قائم کیا گیا تھا اس مقصد پر ثابت قدمی سے گامزن ہے ادارہ بیت المال کو ترقی یافتہ دور سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

جاریہ سال بیت المال میں محکمہ اقلیتی بہبود کے اشتراک سے سہ ماہی پری پرائمری ٹیچرس ٹریننگ کورس اور پی جی ڈی سی اے جیسے اڈوانس کمپیوٹر کورس کی تربیت کیلئے ماہر فکلیٹیز کی نگرانی میں نظم کیا گیا ہے۔پی پی ٹی ٹی، پی جی ڈی سی اے، مہندی ڈیزائننگ، ٹیلریننگ، زگ زاگ کورسس میں 120 لڑکیوں کو داخلہ دیا گیا ہے تین ماہ پر مشتمل کورس کے بعد مرکزی و ریاستی حکومتوں کے ادارہ سے منظورہ سرٹیفکٹ اجراء کیا جاتا ہے۔ ملت کے نو نہالوں کی دینی تعلیم کیلئے صباحی مدرسہ قائم کیا گیا ہے جس میں کثیر تعداد میں لڑکے لڑکیاں تعلیم قرآنیہ حاصل کررہے ہیں۔

 

صدر سید محمد یحییٰ ظفر نے کہا کہ سال حال جملہ 234 شادیوں کیلئے 8 لاکھ 19 ہزار امداد اجراء کی گئی۔ بیت المال ایجوکیشنل اینڈ ویمنس ویلفیر سوسائٹی کا 27 سال قبل قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کے تحت ٹیلرننگ میں 278، زگ زاگ میں 32، کمپیوٹرس میں 170، مہند ی ڈیزائننگ میں 260 اس طرح جملہ 740 لڑکیوں کو سال حال تربیت فراہم کی گئی ہے۔ بیت المال کے تحت قائم کردہ کمیونٹی ہال (شادی خانہ) اور گیسٹ ہاؤز کو واجبی قیمت پر کرایہ پر دیا جارہاہے۔ 600 مہمانوں کی ضیافت کا گنجائش یافتہ بہترین انتظامات کے ساتھ کرایہ معہ کراکری صرف 3 ہزار روپئے فیس وصول کی جاتی ہے۔ بیت المال گیسٹ ہاؤز میں 200 افراد کی ضیافت کی گنجائش ہے صرف 3 ہزار روپئے کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔

 

ادارہ بیت المال کے عہدیدارو ں نے بتایا کہ بیت المال کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیاں ملت اسلامیہ کے اہل خیر حضرات کے تعاون سے تکمیل پاتی ہے۔ قوم و ملت کی غریب بے سہارا، بیوہ خواتین، یتیم بچیوں کی تعلیم و تربیت کیلئے ادارہ بیت المال کو ماہ رمضان المبارک میں فراخدالانہ عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔

 

ماہ رمضان المبارک کے موقع پر ادارہ بیت المال کو زکوۃ، صدقات، عطیات کیلئے اکاؤنٹ نمبر 52077336843. IFSC Code SBIN00200723 احمد پورہ برانچ، اس کے علاوہ اکاؤنٹ نمبر 62290891819 – IFSC Code SBIN00200873 ارسہ پلی برانچ، پر امداد روانہ کرسکتے ہیں۔ اہل خیر حضرات کے سہولت کیلئے QR کوڈ بھی دیا جارہا ہے۔سید ایوب معتمد کے گوگل پے نمبر 9441896800 پرامداد روانہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button