تلنگانہ

سرپنچوں کی تائید میں احتجاجی مظاہرے کرنے والے کانگریس کے کئی قائدین گرفتار

حیدرآباد _ تلنگانہ بھر میں کانگریس کے کئی قائدین اور کارکنوں کو پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا اور گھروں پر نظر بند کردیا جب وہ سرپنچوں کی تائید میں احتجاج کرنے سڑکوں پر نکلے تھے فنڈس کی اجرائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست کے کئی سرپنچوں نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کیا ہے اور حیدرآباد میں ان کا بڑا احتجاجی مظاہرہ بھی تھا

شہرحیدرآبادکے دھرنا چوک میں ہونے والے سرپنچوں کے احتجاجی پروگرام میں شرکت کے ذریعہ ان سے اظہار یگانگت اور ان کے مسائل پر حکومت کو جھنجھوڑنے کے لئے  کانگریس قائدین وہاں جانے والے تھے تاہم پولیس نے پہلے ہی ان کو گھر پر نظربند کردیا۔ پولیس نے ریونت ریڈی ،محمد علی شبیر اور دیگر قائدین کے مکانات کے قریب بھاری بندوبست کردیا تاکہ ان کو گھر سے باہر نکلنے سے روکا جاسکے۔اس دھرنے کی پولیس نے اجازت دینے سے انکار کردیاہے۔اسی دوران پولیس نے کانگریس کے دیگر لیڈران بشمول حیدرآباد ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے صدر سمیر ولی اللہ اور دیگر کو بھی شہر کے مختلف مقامات پر حراست میں لے لیا۔ جبکہ اضلاع میں بھی کئی گرفتاریاں عمل میں آئی۔جن میں رک  کونسل جیون ریڈی اور دوسرے شامل ہیں اس موقع پر چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا پتلہ نذر آتش کیا گیا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button