تلنگانہ

نظام آباد ضلع میں شادی نہ کرنے پر باپ اور چچا کا قتل کرنے والا نوجوان 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار

نظام آباد 13 اگست(اردو لیکس) بے روزگاری کے باعثِ شادی نہ کرنے پر باپ اور چچا  کے دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے واردات کے اندرون 24 گھنٹے گرفتار کرتے ہوئے اس معمہ کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔

 

نظام آباد ضلع میں پیش آنے والے اس  دل دہلانے والے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے اسٹنٹ کمشنرآف پولیس اے وینکشیور راو نے کہا کہ موپال گاوں میں  شادی کرنے سے والد اور دوسرے افراد خاندان کے انکار پر ایک  بر ہم نوجوان نے اپنے ہی والد اور چچا کا بے رحمانہ طور پرقتل کر دیا ہے ۔ یہ واقعہ ضلع نظام آباد کے موپال میں راکھی تہوار کے دن پیش آیا۔

 

ستیش نامی  نوجوان چند سال قبل  خلیجی ملک کو ملازمت کے لئے گیا تھا اور وہاں ذہنی طور پر متاثر ہونے کی وجہ سے اسے ہندوستان واپس بھیج دیا گیا۔ بتایا گیا کہ نظام آباد میں علاج کے بعد اس نے صحت یاب ہو جانے کا دعوی کیا اور والدین سے خواہش کی کہ وہ اس کی شادی کروادیں تا ہم ستیش کی ذہنی حالت کو پیش نظر رکھتے ہوۓ اس کے افراد خاندان نے شادی کرنے سے انکار کر دیا جس پر برہم ہوکر ستیش نے اپنے 55 سالہ ابیا اور 50 سالہ چچا سائیلو  پر جمعہ کو صبح کے وقت زراعت میں مستعملہ ایک آلہ سے سر پر وار کرتے ہوۓ قتل کر دیا۔ بتایا گیا کہ ستیش اکثر شادی کے مسئلہ پر افراد خاندان سے جھگڑا کیا کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button