تلنگانہ

اقلیتوں کو قرضہ جات کی فراہمی کے لئے 50 کروڑ روپے جاری، 16 دسمبر سے درخواستوں کی طلبی؛ چیئرمین تلنگانہ میناریٹی فینانس کارپوریشن

حیدرآباد _ تلنگانہ میناریٹی فینانس کارپوریشن کے چیئرمین  محمد امتیاز اسحاق نے اقلیتوں کو قرضہ جات کی فراہمی کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے فینانس کارپوریشن کو 50 کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے پر چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی ستائش کی ہے۔ ایک بیان میں چیرمین محمد امتیاز اسحاق نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو اور وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے فینانس کارپوریشن کے اکنامک سپورٹ  پروگرام کے تحت 1 اور 2 زمرے کے سبسڈی قرضوں میں توسیع کی ہے

 

چیئرمین نے کہا ہے کہ شیڈول کے آن لائن درخواستیں 16 دسمبر 2022 کو جاری کی جائیں گی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button