انٹر نیشنل

سعودی عرب ۔ مکہ، مدینہ اور جدہ میں 60 کلو میٹر رفتار کی تیز ہوا کا انتباہ

ریاض ۔ کے این واصف

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت مملکت کے مختلف ریجنز مین اس ہفتہ بارش کی پیش قیاسی کی گئی تھی۔ آج محکمہ موسمیات نے رہائشیوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بدھ کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا چلنے کا امکان ہے۔

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق تیز ہوا سے جموم، رابغ، ینبع اور الرایس بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔دوسری طرف طقس العرب کے ماہرین نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی مغربی پٹی پر شمال مغربی ہوا چلے گی جو بحیرہ روم سے آئی ہوئی ہے‘۔

 

’تیز ہوا کے باعث بحیرہ احمر میں اونچی موجیں اٹھیں گی جبکہ ہوا کی رفتار کھلے علاقوں کے علاوہ ہائی وے پر زیادہ ہوگی‘۔ادھر محکمہ شہری دفاع نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ تیز ہوا کے وقت بڑے اشتہاری بورڈ اور درختوں سے دور رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button