تلنگانہ

تلنگانہ میں الیکشن کی تیاریوں میں تیزی۔ الیکشن کمیشن کا حیدرآباد میں عہدیداروں کے ساتھ اجلاس

حیدرآباد: الیکشن کمیشن نے تلنگانہ میں اسمبلی انتخابی انتظامات سے متعلق اقدامات میں تیزی پیدا کردی گئی ہے۔ ریاستی اسمبلی کی مدت اس سال ڈسمبر میں ختم ہو جائے گی اسی کے پیش نظر انتخابی انتظامات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ سی ای او وکاس راج نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے جمعہ کو حیدرآباد میں مرری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر میں 33 اضلاع کے کلکٹرس، ایس پیز اور پولیس کمشنروں کے انتخابات کے انعقاد سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا۔

 

 

اجلاس جمعہ کو شروع ہوا۔ بنیادی طور پر ووٹنگ کا فیصد بڑھانے پر توجہ دی گئی۔ اس کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے عہدیداروں کو واقف کروایا گیا۔ انہوں نے مسائل زدہ علاقوں اور اسٹرانگ رومز کی سیکیورٹی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ پولنگ مراکز پر سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ اس وقت ریاست میں کتنے ای وی ایم ہیں؟ ان میں سے کتنے کام کر رہے ہیں؟ کیا کوئی وی وی پیٹس ہیں؟ ان کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟ الیکشن کمیشن کے عہدیدار جو پہلے ہی ان مسائل پر معلومات حاصل کرچکے ہیں، میٹنگ کے بعد چار دن تک ریاست کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button