جناب عبدالرحیم موظف گزیٹڈ ہیڈ ماسٹر عیدگاہ مسجد ڈاگ بنگلہ کورٹلہ کی انتظامی کمیٹی کے خادم اول (صدر) منتخب

جناب عبدالرحیم موظف گزیٹڈ ہیڈ ماسٹر عیدگاہ مسجد ڈاگ بنگلہ کورٹلہ کی انتظامی کمیٹی کے خادم اول (صدر) منتخب

شہر کورٹلہ کی عیدگاہ مسجد ڈاگ بنگلہ کی انتظامی کمیٹی کے انتخابات کا انعقاد عمل میں آیا جسمیں
الحمد للہ خادم اول (صدر) اور دیگر عہدوں کا انتخاب نہایت پُرسکون،اور خوش اسلوبی کے ساتھ تکمیل پایا۔ جسمیں بحیثیت خادم اول (صدر) کیلئے جناب عبدالرحیم موظف گزیٹڈ ہیڈ ماسٹر کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ بحیثیت نائب خادمین (نائب صدور) کی حیثیت سے جناب محمد عبدالوحید (این آر ائی)، جناب محمد شبیر (ڈائیمنڈ تاجر)، جناب محمد عبدالقدیر (این۔آر۔آئی) کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ بحیثیت معتمدین جناب عبدالرحیم (ہیڈ ماسٹر نو نہال ہائی اسکول سکول کورٹلہ)، جناب محمد ساجد (ویلڈنگ شاپ) کا انتخاب عمل میں آیا اور بحیثیت خازن جناب محمد عبداللطیف اسکول اسسٹنٹ کا انتخاب عمل میں آیا۔ انتخابی مبصرین کی حیثیت سے جناب محمد کریم الدین (موظف اسسٹنٹ پروفیسر) ،جناب محمد ساجد (جونئیر لیکچرار فزکس) نے جبکہ اس موقع پر الیکشن آفیسر کی حیثیت سے جناب محمد واجد (موظف پرنسپل) خدمات انجام دیں۔
نو منتخب انتظامی کمیٹی کے خادم اول اور دیگر اراکین کو یقین پور فیملی جناب عبدالرحیم موظف ہیڈ ماسٹر، جناب محمد بشیر الدین حیدر موظف پرنسپل، جناب محمد علیم الدین یم۔یم۔بلڈرس کریمنگر، جناب محمد نظام الدین موظف ایگریکلچر آفیسر، جناب محمد یوسف ین۔آر۔آئی، جناب محمد فصیح الدین صدیقی ین۔آر۔آئی، جناب محمد فخرالدین موظف اسکول اسسٹنٹ، جناب محمد عبدالقدیر موظف آفس سب آرڈیننٹ، جناب عبدالحفیظ فردوس گزیٹڈ ہیڈ ماسٹر، جناب عبدالرشید ہیڈ کانسٹیبل، جناب محمد الیاس عربین جوس پوائنٹ، جناب عبدالرحمن احمد کنٹراکٹر، جناب عبدالخلیل ین۔آر۔آئی، جناب محمد علیم طاہر ین۔آر۔آئی، جناب عبدالجمیل ین۔آر۔آئی، جناب عبدالغفور پنچایت سیکریٹری، جناب محمد چاند پاشاہ سینیئر جرنلسٹ و صدر مسلم ویلفیر سنگم کورٹلہ، جناب محمد صلاح الدین تلگو صحافی، جناب محمد نعیم الدین آٹو کنسلٹنٹ، جناب محمد فضل اکرم رئیل اسٹیٹ تاجر، جناب محمد مصعیب کنٹراکٹر، جناب محمد سلمان صوفی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، جناب عبدالوجد ین۔آر۔آئی، جناب محمد ابوبکر صدیقی بی۔آر۔یس قائد، جناب محمد فیاض الدین، جناب محمد رفیع الدین ین۔آر۔آئی، جناب محمد نظام الدین الخیر یوتھ کورٹلہ،جناب عبدالحفیظ، جناب عبدالواجد، جناب محمد آصف ین۔آر۔آئی، جناب محمد رفیع، جناب یحییٰ وجاہت، جناب محمد ریحان، جناب محمد راحیل یافعی مزمل عربین جوس پوائنٹ، جناب محمد رضوان، جناب محمد خضر،جناب محمد ذاکر لکچرار، جناب محمد ساجد و محمد ماجد حیدرگوڑہ، کے علاوہ محمد عبدالرحیم موظف سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ و سابقہ خادم اول، کے علاوہ شہریان کورٹلہ نے مبارکباد پیش کی۔



