تلنگانہ
تلنگانہ کے عوام کی محبت اور حمایت نے مجھے توانائی بخشی۔ لیونل میسی

حیدرآباد: ارجنٹینا کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کا’گوٹ ٹور آف انڈیا‘ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہفتہ کے روز اُپل اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک دوستانہ فٹبال میچ میں سنگارینی آر آر ٹیم نے میسی کی ٹیم کو 3-0 گول سے شکست دے دی۔
فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو لیونل میسی، وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی اور راہل گاندھی نے ٹرافیاں پیش کیں۔اس موقع پر میسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد آ کر تلگو عوام سے ملنا ان کے لیے خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور حمایت نے انہیں بے
حد توانائی بخشی۔ میسی نے تلنگانہ کے وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔



