جنرل نیوز

کھمم میں منعقدہ تربیتی کیمپ برائے عازمین عمرہ سے علماء کرام کا خطاب

عازمین عمرہ اطمینان کے ساتھ مناسک عمرہ ادا کریں زائرین عمرہ اللہ کے مہمان ہے عازمین عمرہ اپنا وقت زیادہ سے زیادہ عبادت میں گزاریں۔ کھمم میں منعقدہ تربیتی کیمپ برائی عازمین عمرہ سے علماء کرام کا خطاب ۔

ادارہ تعلیم الاسلام ٹرسٹ گلہ گوڑم کھمم میں منعقدہ تربیتی کیمپ عازمین عمرہ سے مفتی آصف علی سعید قاسمی صدر قاضی ضلع کھمم و حافظ محمد جواد احمد بانی و منتظم طواف ٹورز اینڈ ٹریولز نے اپنے خطاب میں کہا کہ عازمین عمرہ اطمینان کے ساتھ مناسک عمرہ ادا کریں طواف اور سعی کے دوران جلد بازی نہ کریں

 

عازمین عمرہ اللہ کے مہمان ہوتے ہیں ہر ایمان والے کو یہ تمنا ہوتی ہے کے زندگی میں ایک مرتبہ حرمین شریفین اور مدینہ منورہ اور روزہ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کریں عازمین عمرہ اپنے اوقات کی حفاظت کرتے ہوئے زیادہ وقت عبادت میں گزارے قیام مکہ کے دوران تمام عازمین عمرہ عمرہ کے فراغت کے بعد زیادہ سے زیادہ نفل طواف کا اہتمام کریں اس موقع پر صدر اجلاس مفتی عبد الرؤف خان قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عازمین عمرہ دوران سفر صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنے عمرہ کے قبولیت کے لئے اللہ سے دعا کرتے رہے

 

مفتی صاحب نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عازمین عمرہ دوران عمرہ تصویر کشی سے بھی سخت اجتناب کریں قیام مدینہ منورہ کے دوران تمام آداب کو ملحوظ رکھتے ہوئے کثرت سے درود شریف کا ورد کریں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ اقدس پر حاضری کے موقع پر درود وسلام کا نذرانہ اپنے جانب سے اور اپنے متعلقین کے جانب سے ادب و احترام کے ساتھ پیش کریں بعدہ طواف ٹورز اینڈ ٹریولز کی جانب سے جاریہ ماہ کے 10 تاریخ کو عمرہ پر روانہ ہونے والے تمام عازمین عمرہ کو بیاگ اور احرام کی تقسیم عمل میں لائی گئیں مفتی عبد الرؤف خان قاسمی صاحب کے دعا پر تربیتی کیمپ کا اختتام عمل میں آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button