انٹر نیشنل

جرمنی میں سرعام خاتون کا حجاب اتارنے کی کوشش۔ زنخہ کی لوگوں نے پٹائی کردی ۔ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر جرمنی کے ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں شدید برہمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ وائرل ویڈیو کے مطابق ایک جرمن زنخہ نے مبینہ طور پر چیخ پکار کرتے ہوئے سڑک سے گزرنے والی ایک مسلم خاتون کا حجاب اتارنے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق ٹرانس وومن یعنی تیسری جنس سے تعلق رکھنے والے شخص نے حجاب پہن کر گزرنے والی خاتون کے پاس جاکر زور کی چیخ ماری اورزبردستی اس کا حجاب اتارنے کی کوشش بھی کی،

اس دوران سڑک سے گزرنے والے لوگوں نے اسے دیکھا اور ٹرانس ویمن کا سامنا کیا۔ ان کے اور زنخہ کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویڈیو کی صداقت کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ خبر رساں اداروں نے واقعہ کی مزید کھوج لگانے کی کوشش کی تاہم جرمن میڈیا کی جانب سے اس واقعہ کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ شائع نہیں کی گئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر لوگ اپنے شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button