نیشنل

آندھراپردیش میں تلگو دیشم کا شاندرار مظاہرہ۔ پارلیمانی نشستوں پر بھی آگے۔ وائی ایس آر کانگریس کا برا حال

حیدرآباد ۔ آندھراپردیش میں پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔ اسمبلی انتخابات اور پارلیمانی انتخابات کے نتائج میں تلگو دیشم پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے۔

 

تلگو دیشم پارٹی نے تنہا طور پر 135حلقوں میں کامیابی حاصل کی۔جبکہ حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس کو 11 نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا  ۔ جنا سینا 21 حلقوں میں اور بی جے پی 8 حلقوں میں کامیابی حاصل کی  پارلیمانی انتخابات کے نتائج میں بھی تلگو دیشم کو سبقت حاصل ہے ۔

 

ٹی ڈی پی کے16 امیدوار کامیاب ہوئے ۔ وائی ایس آر پارٹی کو 4   جنا سینا 2 اور بی جے پی کو  3   حلقوں میں کامیابی حاصل ہوئی ۔آندھرا پردیش میں تلگو دیشم پارٹی کے لیڈر اور کارکنوں کی جانب سے جگہ جگہ جشن منایا جا رہا ہےکیونکہ تلگو دیشم اتحاد نے ریاست میں اکثریتی سیٹوں پر سبقت بناے ہوئے ہے۔ پارٹی کارکنان کثیر تعداد میں پارٹی دفتر پہنچے اور آتش بازی کرتے ہوئے

 

مٹھائیاں تقسیم کر کے جشن منایا۔ انہوں نے نعرے لگائے کہ چندرا بابو مستقبل کے چیف منسٹر بنیں گے ۔ پارٹی لیڈر اور کارکن ہاتھوں میں چندرا بابو کی تصویروں کو ہاتھوں میں تھامے ہوئے خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button