این آر آئی

تلنگانہ کے شہر نظام آباد کے متوطن عبدالرحیم کا دبئی میں حادثہ میں انتقال  

 

نظام آباد 10 / فروری (اردو لیکس) تلنگانہ کے شہر نظام آباد کے احمد پورہ کالونی کے متوطن عبدالرحیم عمر 38 سال ولد عبدالقدیر کا بتاریخ 8/ فروری بروز جمعرات کی شب دبئی میں انتقال پرُ ملال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عبدالرحیم جو دبئی کے اجمان بلدیہ میں 9 سالہ عرصہ سے ملازمت کررہے تھے کل رات کیمپ سے ہوٹل کو جانے کیلئے سڑک عبور کرنے کے دوران ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر دیدی۔ عبدالرحیم کی برسرموقع مو ت واقع ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ مرحوم کے ورثاء کو صبر جمیل عطاء کریں۔ عبدالرحیم کے انتقال کی اطلاع افراد خاندان کو اطلاع دی جانے پر رنج و غم پھیل گیا مرحوم عبدالرحیم کے ورثاء میں والد، بھائی، بہنوں کے علاوہ بیوہ اور دو لڑکیاں، ایک لڑکا شامل ہے۔ عبدالرحیم احمد پورہ کالونی میں شاکر ڈیری کے ساکن ہے ان کے انتقال کی اطلاع سے سارے شہر میں افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ مرحوم عبدالرحیم کے بہنوائی محمد احمد سیول کنٹراکٹر نے بتایا کہ ان کی میت کو آبائی مقام نظام آباد لانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد احمد کے فون نمبر 9032602180 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button