ایجوکیشن

وقار آباد ٹاؤن سے پہلی مسلم خاتون ڈاکٹریٹ , ڈاکٹر منیر سلطانہ

ڈاکٹر منیر سلطانہ تلنگانہ کے وقار آباد ٹاؤن کی پہلی مسلم خاتون ڈاکٹریٹ ہیں ان کے والد جناب عبدالوحید مرحوم ریٹائرڈ ہیلتھ سب انسپکٹر، ٹی بی سینیٹوریم، اننت گری ہلز، وقارآباد تھے مرحوم واحد قریشی المعروف واحد پہلوان یاقوت پورہ، حیدرآباد کی نواسی ہوتی ہیں   انیوں نے ابتدائی تعلیم  سے پی جی   تک کی تعلیم صرف وقار آباد میں مکمل کی ہے۔  سال 1996 میں SAP کالج وقارآباد سے Com.B مکمل کیا   mCo.M سال 1998 میں SAP کالج وقارآباد سے مکمل کیا۔

تقریباً 7 سال تک ایس اے پی کالج، وقار آباد میں ایم کام کورس پڑھانے کے لیے پوسٹ گریجویٹ لیکچرر کے طور پر کام کیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ تجارت میں سال 2006 میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا اور ستمبر 2011 میں عثمانیہ یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی سے نوازا۔

 

والد مرحوم عبدالوحید اور والدہ مرحومہ احمدی بیگم نےاسکولی تعلیم کے دوران حوصلہ افزائی اور حمایت کرنے والے پہلے محرک تھے۔انہوں نے اپنے والدین سے بہت سی چیزیں سیکھی ہیں کہ چیلنجز کا سامنا کیسے کیا جائے، عاجزی، اچھے کردار اور صبر کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button