جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار نوین یادو کی کامیابی کے لیے محمد امتیاز، سکریٹری ٹی پی سی سی کی عوام سے پرزور اپیل

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار نوین یادو کی کامیابی کے لیے محمد امتیاز، سکریٹری ٹی پی سی سی کی عوام سے پرزور اپیل
حیدرآباد: حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں ہونے والے 11 نومبر کے ضمنی انتخاب کے پیشِ نظر سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ کانگریس پارٹی نے نوجوان اور متحرک لیڈر نوین یادو کو امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے۔ اسی سلسلے میں محمد امتیاز، سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جوبلی ہلز کی ترقی اور شفاف قیادت کے لیے نوین یادو کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔
محمد امتیاز نے اپنے بیان میں کہا کہ نوین یادو ایک نوجوان اور عوام دوست لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ عام شہریوں کے مسائل کو حل کرنے میں پیش قدمی دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوبلی ہلز جیسا جدید اور کثیرالثقافتی حلقہ ایسے نمائندے کا مستحق ہے جو ہر طبقے کے ساتھ یکساں انصاف کرے اور ترقیاتی ایجنڈے کو ترجیح دے۔
محمد امتیاز نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے جوبلی ہلز کو ترقی کے وعدے تو بہت کیے مگر عملی طور پر کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں لائی۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام ایسے امیدوار کو ووٹ دیں جو صاف نیت، عوامی خدمت اور ترقی کے عزم کے ساتھ سیاست میں آیا ہو۔
محمد امتیاز نے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاست بھر میں نوجوان قیادت کو آگے لانے کے عزم پر کاربند ہے اور نوین یادو اسی وژن کی ایک بہترین مثال ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 11 نومبر کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالیں اور نوین یادو کو تاریخی کامیابی دلائیں۔
انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ گھر گھر جا کر ووٹروں سے رابطہ کریں، عوام کو کانگریس کے منشور اور نوین یادو کے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کریں۔
محمد امتیاز نے کہا کہ جوبلی ہلز کو ایک نئی سوچ، نئی قیادت اور نیا جوش درکار ہے اور یہ سب نوین یادو کی قیادت میں ممکن ہے۔ عوام کا ووٹ تبدیلی کا آغاز بن سکتا ہے۔



