تلنگانہ

ایمبولنس دینے سے انکار پر ایک شخص نے بیٹے کی نعش کو بائیک پر منقل کیا _ تلنگانہ کھمم ضلع کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد ۔ 7 نومبر (اردولیکس )تلنگانہ کے کھمم ضلع میں ایک پیش آئے ایک انسانیت سوز واقعہ میں ایمبولنس دینے سے انکار کے بعد ایک قبائلی شخص اپنے 3 سالہ بیٹے کی نعش موٹر سیکل پر کھمم ڈسٹرکٹ ہاسپٹل سے 65 کیلومیٹر دور واقع اپنے گاوں منتقل کرنے کے لئے مجبور ہوا۔

 

ضلع کے میڈی پلی سے تعلق رکھنے والے ملا نامی شخص نے اپنے  بیٹے کو ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں شریک کرایا تھا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ بعد ازاں وہ ہاسپٹل کے حکام سے رجوع ہوا اور بچہ کی نعش گاوں لے جانے کے لئے اس نے ایمبولنس فراہم کرنے کی درخواست کی جس پر حکام نے ایمبولنس دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس وقت کوئی مفت ایمبولنس خدمات دستیاب نہیں ہیں ۔ خانگی ایمبولنس کے لئے رقم ادا کر نے سے قاصر ملا نے موٹر سیکل پر اپنے بیٹے کی نعش کومنتقل کیا۔ یہ واقعہ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button