تلنگانہ کے سدی پیٹ میں تین سالہ بچی کی عصمت ریزی _ 24 گھنٹے میں مفرور ملزم گرفتار

سدی پیٹ _ 22 اگست ( امتیاز علی) تلنگانہ کے سدی پیٹ 3 ٹاون پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک تین سالہ کمسن بچی کے ساتھ عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا 3 ٹاون پولیس نے اندرون 24 گھنٹے ملزم کو گرفتار کر لیا
انسپکٹر ودیا ساگر نے کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سدی پیٹ کے متھریوانم کے علاقے میں زیرِ تعمیر گو گرین اپارٹمنٹ میں نیپال سے تعلق رکھنے والا ایک شخص چوکیدار کے طور کام کرتے ہوئے اپنے خاندان کے ساتھ قیام پذیر ہے 19 اگست کی دوپہر کے وقت اسی اپارٹمنٹ میں رسول پورہ گاؤں گورکھپور اترپردیش سے تعلق رکھنے والا اجے نامی شخص جو اسی اپارٹمنٹ میں پینٹنگ کا کام کر رہا تھا چوکیدار کی تین سالہ پوتی کو اپنے کمرے میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ جب وہ رو رہی تھی تو چوکیدار نے جا کر پوتی کو اٹھایا اور فوری طور 3 ٹاون پولیس کو اطلاع دی انسپکٹر اور عملہ جائے وقوع پر پہنچ کر بچی کو سدی پیٹ کے سرکاری اسپتال بھیج دیا
انہوں نے اس واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی اور مقدمہ کی تفتیش کے دوران 20 اگست کو مزکورہ ملزم موضع پونال کے بس اسٹاپ پر گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ بھیج دیا انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانہ کے ڈاکٹروں کے مطابق زیرِ علاج بچی کی صحت مستحکم ہے
پولیس کمشنر ڈاکٹر انورادھا نے افسران کو تمام پہلوؤں سے تحقیقات کو جلد مکمل کرنے، تکنیکی اور فارنسک لیب کی رپورٹ جلد حاصل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ مقدمہ میں چارج شیٹ جلد داخل کرتے ہوئے فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعے مقدمہ کی سماعت کی جائے اور متاثرہ کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں۔