تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو بھی آخری نظام میر عثمان علی خان کے راستے پر چل رہے ہیں : بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا

ورنگل _ 27 اگست ( اردولیکس) بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو  نئے نظام ہیں۔  آخری نظام نے بھی ایسی ہی پابندیاں لگانے کی کوشش کی۔ کے سی آر  آخری نظام میر عثمان علی خان کے راستے پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے پیشین گوئی کی کہ عوام آنے والے دنوں میں کے سی آر کو نظام کی طرح گھر بیٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کے سی آر کی آمرانہ حکمرانی کا خاتمہ ہے۔ یہ یقینی ہے کہ لوگ کے سی آر کو بے دخل کر دیں گے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ ٹی آر ایس کے دور حکومت میں ریاست اندھیرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ لاکھوں کروڑوں کے قرض میں پھنسا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی بدعنوانی دہلی تک پھیل چکی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کالیشورم پراجکٹ کے سی آر کے لئے اے ٹی ایم کی طرح بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے خاندان نے کالیشورم کے نام پر ہزاروں کروڑ کی لوٹ مار کی ہے۔ کے سی آر حکومت جس نے کالیشورم پراجکٹ کا تخمینہ 40 ہزار کروڑ روپئے سے شروع کیا تھا تکمیل تک اس پر ایک لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔  انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ کے سی آر نے تلنگانہ میں جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں بی جے پی تلنگانہ میں برسراقتدار آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button