ایجوکیشن

عادل آباد ضلع میں اسکول کے اوقات میں تبدیلی۔ احکامات جاری

عادل آباد: ریاست تلنگانہ عادل آباد ضلع میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ ضلع میں شدید سردی کی لہر برقرار رہنے کے پیش نظر ضلع کلکٹر راجرشی شا نے جمعرات کے روز اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی سے متعلق

 

احکامات جاری کیے۔ ض؛ع کلکٹر نے بتایا کہ ضلع بھر میں درجۂ حرارت میں نمایاں کمی کے باعث طلبہ کی صحت اور سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تبدیلیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ اس کے تحت فی الحال نافذ اوقات یعنی

 

صبح 9:00 بجے سے شام 4:15 بجے تک کے بجائے اب اسکولوں کے اوقات صبح 9:40 بجے سے شام 4:30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button