تلنگانہ

عادل آباد میں رکن اسمبلی جوگورامنا کے ہاتھوں اقلیتی افراد میں ایک لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم ۔ میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی و دیگر کی شرکت

عادل آباد۔19/اگست(اردو لیکس)سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے کہا کہ ریاستی حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے پابند عہد ہے۔انہوں نے آج شہر مستقر عادل آباد کے ٹی ٹی ڈی سی سنٹر میں محمکہ اقلیتی بہبود ضلع عادل آباد کے کے زیراہتمام منعقدہ اقلیتوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ایک لاکھ پر مشتمل صد فیصد سبسیڈی امدادی چیکس تقسیم تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

 

اس تقریب میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،ضلع اقلیتی بہبود آفیسر محترمہ جی کرشنا وینی،بی آر ایس پارٹی کونسلرز،کو آپشن ممبر،پارٹی قائدین و دیگر نے شرکت کی۔جوگورامنا نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ ریاست تلنگانہ کے تمام طبقات کی ترقی کے لئے سینکڑوں مختلف اسکیموں کو متعارف کروایا ہے۔جس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے یہاں کی عوام خوشحال زندگی بسر کررہی ہیں۔وہیں زعفرانی پارٹی مذہب کی بنیاد پر اوچھی سیاست کرتے ہوئے نفرت کے ماحول کو بڑھارہی ہے۔

 

انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کو جم کر تنقید کا نشانہ بنایا اور ریاستی حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ترقی صرف بی آر ایس پارٹی سے ہی ممکن ہے۔اس موقع پر رکن اسمبلی جوگورامنا،وائس چیئرمین رمضانی و مذکورہ قائدین و ضلع اقلیتی بہبود آفیسر کے ہاتھوں عادل آباد رورل کے استفادہ کنند گان میں مجلس بلدیہ کے تحت کیے گئے سروے کے مطابق منتخب کردہ مستحقین میں امدادی چیکس تقسیم کیے گئے۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے کے تحت اربن سے تعلق رکھنے والے چند افراد کو چیکس دیے گئے۔

 

بتایا جارہا ہے کہ اربن سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی اندرون چند روز میں مستحقین کو طلب کرتے ہوئے امدادی چیکس تقسیم کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے کے تحت مجلس بلدیہ عادل آباد کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق اربن و رورل کے منظورہ چیکس کل 220 مستحقین میں چیکس تقسیم کا منصوبہ ہے۔اسطرح اربن میں 116 اور رورل میں 104 مستحقین کو پہلے مرحلے کے تحت معاشی طور پر مستحکم بنانے صد فیصد سبسیڈی امدادی چیکس تقسیم کیے جائیں گے۔اور آئندہ ترتیب وار دوسرے،تیسرے اور چوتھے مرحلے میں سروے کے بعد امدادی چیکس تقسیم کیے جائیں گے

 

۔اس موقع پر رکن اسمبلی جوگورامنا،میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،ضلع اقلیتی بہبود آفیسر محترمہ جی کرشنا وینی کے علاوہ پارٹی قائدین محمد اعجاز احمد،الل اجے،شیخ سلیم پاشاہ،عتیق الرحمٰن،قاضی سلیم،شیخ عمران،سید شاہد،کونسلرز،اقلیتی بہبود عملہ غوث بابا،محمد عبدالکلیم،عبدالحسیب،عابد علی،عمران خان،نور خان،شیام اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button