تلنگانہ

تلنگانہ ہائیکورٹ کی ملعون راجہ سنگھ کو نوٹس

حیدرآباد: تلنگانہ ہائیکورٹ نے راجہ سنگھ کی جانب سے پولیس ریمانڈ کو مسترد کردئیے جانے کے معاملہ میں سٹی پولیس کی جانب سے داخل کردہ درخواست پرملعون روڈی شیٹرراجہ سنگھ سے وضاحت طلب کی ہے۔ اس سلسلے میں عدالت نے گستاخ کونوٹس جاری کی۔ پولیس نے ہائی کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی اورکہا کہ عدالت نے مختلف عوامل پر غور کیے بغیر ریمانڈ مسترد کردیا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اجل بھویان نے اس مقدمے کی سماعت کی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ راجہ سنگھ کے تبصروں کی وجہ سے حیدرآباد میں امن و امان میں خلل پیدا ہوا اور اس سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی علاوہ ازیں راجہ سنگھ نے کہا تھا کہ وہ مزید ویڈیوز جاری کرے گا۔ پولیس نے بتایا کہ حالات پر قابو پانے کے لیے اسے گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button