نیشنل

نریندرمودی کے بیرون ممالک دوروں پر کتنی رقم ہوئی خرچ!

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی کے بیرون ممالک کے دوروں پر گزشتہ پانچ سال کے دوران 254.87 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ یہ بات وزارت خارجہ کی جانب سے پارلیمنٹ میں دئیے گئے بیان میں بتائی گئی ہے۔

 

 

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ کے ایک تحریری سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے جمعرات (20 جولائی) کو بتایا کہ دستیاب معلومات کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران وزیر اعظم کے غیر ملکی سفر پر254.87 کروڑروپے خرچ ہوئے ہیں۔

 

 

تحریری جواب میں ان 21 ممالک کی فہرست بھی شامل ہے جن کا مودی نے اس عرصے میں دورہ کیا تھا۔ حال ہی میں ایک اورسوال کے جواب میں وزارت خارجہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ فروری 2021 سے جون 2023 کے درمیان مودی کے غیر ملکی دوروں پر 30 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button