انٹر نیشنل

سعودی عرب،ریاض کی سڑک پر غیر ملکی کا سرعام قتل، قاتل گرفتار

(ریاض ۔ کے این واصف)

مملکت میں دن دھاڑے قتل وغیرہ جیسی سنگین وارداتیں کم ہی پیش آتی ہیں۔ جمعہ کے روز سعودی عرب کے شہر ریاض کی ایک سڑک پر قتل کا ایک واقع سامنے آیا۔ ایک سعودی شہری نے شامی شہری کو قتل کردیا۔ قاتل کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق’ دارالحکومت کی ایک سڑک پر شامی باشندے پر حملے کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری راہگیروں کے سامنے سڑک پر ایک شامی شہری پر چھری سے حملہ کر رہا ہے‘۔
’ابتدائی تحقیقات کے مطابق شامی شہری اور سعودی شہری کے درمیان اختلافات چل رہے تھے۔ سعودی شہری نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے شامی شہری کو سرعام حملہ کرکے قتل کردیا‘۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے ویڈیو وائرل ہونے پر اس قسم کے انسانیت سوز جرائم پر ناراضگی جتائی اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button