انٹر نیشنل

غزہ کے ہاسپٹل پر اسرائیل نے mk 84 بم سےکیا تھا حملہ۔ ترکی کی دفائی ٹکنالوجی کمپنی کا انکشاف

نئی دہلی:  غزہ کے ہاسپٹل پر بمباری کے تعلق سے ترکی کی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی ٹرائے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے اس ہاسپٹل پر ایک خطرناک بم گرایا تھا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ غزہ کے عرب اہلی ہسپتال تک پہنچنے والے گولہ بارود کے نشانات کے ساتھ ساتھ دھماکے کی آواز اور طاقت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ MK-84 بم سے کیا گیا تھا۔

 

ٹرائے وار ہیڈ ٹیکنالوجیز چھوٹے میزائلوں اور ملٹری گریڈ کے اعلیٰ دھماکہ خیز کیمیکلز کے شعبے میں کام کرتی ہے۔ کل بدھ کو اناطولیہ نیوز ایجنسی نے کمپنی کے ڈائریکٹر سعید ایرسوئے بارکتلی اوگلو کے ساتھ ایک میٹنگ کی تاکہ ان تصاویر اور مناظر پر تبصرہ کیا جا سکے جو منگل کے روز غزہ میں ہسپتال پر بمباری کے حوالے سے رائے عامہ کی عکاسی کرتے ہیں جس کے نتیجے میں 478 شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

 

انہوں نے وضاحت کی کہ ہسپتال میں گولہ بارود پہنچنے کے آثار اور دھماکے کی آواز اور طاقت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دو ہزار پاؤنڈ (910 کلوگرام) وزنی "MK-84” بم کی وجہ سے ہوا ہے جو "مشترکہ براہ راست حملہ کرنے والے ہتھیاروں سے لیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سازوسامان کی مدد سے بم ایک گائیڈڈ میزائل میں تبدیل ہو گیا تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button