ایجوکیشن

آرٹیفیشل انٹلیجنس ضلع سطح کے سیمینار میں ڈان اسکول کے طالب علم کو انعام اول

حیدرآباد۔20اکتوبر (پریس نوٹ) آرٹیفیشل انٹلیجنس امکانات اور تشویش کے موضوع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حیدرآباد کے زیر اہتمام ایک سیمینار میں ڈان ہائی اسکول کے نویں جماعت کے طالب علم سید فاضل نے انعام اول حاصل کیا۔

 

وہ اب 29اکتوبر کو ریاستی سطح کے مقابلہ میں حصہ لیں گے۔ اسکول کے ایک اور طالب علم محمد اجمل نے بھی سسٹر نویدیتا اسکول امیر پیٹ میں منعقدہ اس مقابلہ میں حصہ لیا۔ سسٹر نویدیتا اسکول کے طالب علم نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کے سائنس آفیسر مسٹر دھرمیندر نے ڈان اسکول کے طالب علم سید فاضل کی ستائش کی اور انہیں انعام پیش کیا۔

 

شبانہ مس کی نگرانی میں ان طلبہ نے پروگرام میں شرکت کی۔ صدر نشین ڈان گروپ آف انسٹیٹیوشنس فضل الرحمن خرم نے انعام اول حاصل کرنے والے سید فاضل کو مبارکباد دی اور ریاستی سطح کے مقابلہ کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button