ایجوکیشن

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کابتیسواں فا ونڈیشن ڈے ۔چیئر مین جناب محمدلطیف خان نے اکیڈیمی کے پرچم اور ترانہ کااجرا کیا

حیدرآباد۔10 اگسٹ ۔ پریس ریلیز/ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے بتیسویں فاونڈیشن ڈے کے موقع پراکیڈیمی کے چیئرمین جناب محمدلطیف خان نے ایم ایس کے کارپوریٹ آفس پر ایم ایس کا پرچم لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنا کلیدی خطبہ پیش کیا۔ جس میں ان وہ ایم ایس کے اساتذہ موجودہ طلبہ کے ساتھ ہی ساتھ سابقہ طلبا وطالبات اور ان کے والدین سے مخاطب تھے۔

 

 

اس موقع پر محمدلطیف خان صاحب نے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی قائم کرنے کے اپنے ویژن یعنی نظریہ پر بھی اظہار خیال کیا۔ محمد لطیف خان نے کہا کہ یہ موقع نہ صرف تین دہائیوں کی مسلسل وابستگی کی نشان دہی کرتا ہے بلکہ یہ ان بے شمار افراد کے خوابوں، خواہشات اور کامیابیوں کوبھی ظاہر کرتاہے جو اس میں ہمارے ہم سفر ہیں۔ 32سال پہلے، ایک خواب دیکھا گیا تھا۔

 

 

ایک ایسا ادارہ بنانے کا ویژن تھا، جو نہ صرف علم فراہم کرے، بلکہ تجسس کے شعلوں کو بھڑکائے، انسانی اقدار کو ابھارے، اور عمر بھرسیکھتے رہنےکی جستجو پیدا کرے ۔ آج، جیسا کہ ہم ماضی پر غور کرتے ہیں اور مستقبل کے منتظر ہیں، ہم مسر ت سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ ویژن نہ صرف پورا ہوا ہے بلکہ الحمد للہ اس سے بھی آگے بڑھ گیا ہے۔ہمارے اس سفر کے دوران، ہم نے اپنے بچوں کو اپنے اپنے شعبوں میں کامیاب ماہرین میں بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔ہمارا ادارہآئیڈیازکوGenerate کرنے والیFactory،Creativityکو فروغ دینے والا مرکز اورIntellectual growth کے لیے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوا ہے۔اس دوران ہم نے ایسے ذہنوں کی پرورش کی ہے جوNew ideasکو متعین کرنے، روایتوں کو چیلنج کرنے، اور دنیا کے اہم ترین مسائل کے حل کے لیے عہد ساز بن کر ابھرے ہیں۔گذشتہ تین دہائیوں میں جو تعلیمی انقلاب برپا ہوا ہے اور قوم کے اندر تعلیمی بیداری کا شعور پیدا ہوا ہے یہ ہمارے ادارے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ تقاریب مین حصہ لیتے ہوئے پرچم کشائی کی۔

 

 

اس موقع پر محمد لطیف خان نے خاص طور پر اساتذہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج جب ہم اس شاندار سفر کا جشن منا رہے ہیں، تو آئیے اپنے اساتذہ یعنی ٹیچرس کی انتھک لگن کو تسلیم کریں۔ بہتر سے بہتر کارکردگی کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی نے نسلوں کے ذہنوں کو تشکیل دیا ہے، اسی وابستگی نے ہمارے طلباء میں دیانتداری، ایمانداری، حوصلہ مندی اور علم حاصل کرنے کی جستجوجیسے اقدار کو جنم دیا ہے۔ ہم ان کے اس جذبہ کی قدر کرتے ہیں جس کے ساتھ وہ ہر روز کلاس روم میں آتے ہیں۔ ہماری یہ کامیابی انہیں کی انتھک کوششوں کی مرہون منت ہے ۔

 

 

ایم ایس ایجوکیشن کے طلبا وطالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے محمد لطیف خان نے کہا کہ آپ اس ادارے کے دل اور روح ہیں۔ علم حاصل کرنےکے لیے آپ کی کبھی نہ ختم ہونے والی پیاس، سوال کرنے کی آپ کی ہمت، اور آپ کے اندر کےCompetitive sprit کا عزم ہمارے وہ جوہر ہیں جس کے حصول کےلئے اس ادارہ کی بنیاد ڈالی گئی تھی۔ جب آپ عملی دنیا میں قدم رکھیں گے، یاد رکھیں کہ آپ اپنے ساتھ نہ صرف ایک ڈگری یافتہ شخص ہونے ، بلکہ آپ پرContributorکی حیثیت سےعالمی سطح کے لائق فرد ا اور اخلاق و سنت کا نمو نےبننے کی ایک ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔

 

 

جیسا کہ ہم مستقبل کو قبول کرتے ہیں، ہمیں ان چیلنجوں کو بھی تسلیم کرنا چاہیے جو ہمارے سامنے ہیں۔ دنیا ایک بے مثال رفتار سے ترقی کر رہی ہے، اور اس سے ہم ا ٓہنگ ہونے کے لیے درکارSkills بھی اتنی ہی تیزی سے بدل رہی ہیں۔Commitment

اورInnovationکے ذریعہ ہم اس پر قابو پا سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہم اپنے نصاب کی بنیاد پر چلتے ہوئے عصری ٹیکنالوجیز کو اپناتے رہیں گے، اور ایک ایسے ماحول کوفروغ دیں گے جو ہمارے طالب علموں کو بدلتے ہوئے حالات میں ترقی کرنے کی صلاحیت فراہم کرے۔آخر میں۔۔۔ آئیے نہ صرف گذرے ہوئے سالوں کا جشن منائیں، بلکہ ان امکانات کو بھی مدنظر رکھیں جو آگے آنے والے ہیں۔ اسی لئےہم نے نہ صرف ایک ادارہ کی تعمیر کی بلکہ ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے ایکEducational MovementاورLegacyقا ئم کی ہے۔آپ میں سے ہر ایک کا شکریہ جنہوں نے 32 سال کے اس شاندار سفر میں تعاون کیا۔ آئیے ہم خوب سے خوب ترکے لیے جدوجہد جاری رکھیں، گرم جوشی سے چیلنجس کو قبول کریں، اور آنے والی نسلوں کو بااختیار بنائیں۔دعا کریں کہ اللہ سبحان تعالی ان اداروں کو تا قیامت قائم رکھے۔ایم ایس کے Foundation dayکے پر مسرت موقع محمد لطیف خان نے ایم ایس کےپرچم اورترآنہ کا اجراء کیا۔

 

 

آج ایم ایس کے 32 ویں فاونڈیشن ڈے کے موقع پر ملک بھر میں قائم ایم ایس کے اداروں میں آج اجراء کردہ ایم ایس کا پرچم لہرانے کے ساتھ ہی ساتھ ترآنہ کو بھی پڑھا گیا ۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے ایم ایس کے ٹولی چوکی کیمپس پر ،اسی طرح وآئس چیر پرسن نزہت صوفی خان نے ایم ایس کے مرآدنگر کیمپس اور سینیئر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے اکبر باغ کیمپس میں Foundation day تقاریب میں حصہ لیتے ہوئے پرچم کشائی کی اورطلبہ و اساتذہ سے خطاب کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button