تلنگانہ

 نظام آباد اربن بی آر ایس امیدوار کی جیت یقینی _ رکن کونسل کویتا کا پریس کانفرنس سے خطاب

کیا ہمیں ایسی پارٹیوں کی ضرورت ہے جنہیں تلنگانہ کی فلاح و بہبود کا کوئی خیال نہیں؟

بی جے پی اور کانگریس کے نعروں میں تلنگانہ کا کوئی ذکرنہیں۔بی جے پی حکومت نے تقسیم کے وعدوں کو نظر انداز کیا۔

 نظام آباد اربن بی آر ایس امیدوار کی جیت یقینی۔رکن کونسل کویتا کا پریس کانفرنس سے خطاب

نظام آباد: 7/ نومبر(اردو لیکس) بی جے پی کے سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرہ میں تلنگانہ کا کوئی ذکر نہیں اور نہ ہی کانگریس کے نعروں میں تلنگانہ کا کوئی ذکر ہے۔ان خیالات کا اظہار رکن تلنگانہ قانون سازکونسل کلواکنٹلہ کویتا نے نظام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بی آر ایس قائد نے عوام کو غور کرنے کی درخواست کی کہ جو سیاسی جماعتیں تلنگانہ کی ترقی کی فکر ہی نہیں کرتیں ان پارٹیوں کی ہمیں کیا ضرورت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرہ میں اگر تلنگانہ شامل ہوتا تو ریاست میں آئی آئی ایم، آئی آئی ٹی اور میڈیکل کالجس ہوتے۔کویتا نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے تلنگانہ کی ترقی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا بلکہ بی جے پی حکومت نے فلاحی کاموں میں روکاٹیں پیدا کرنے کی کوششیں ضرور کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پارٹی نے تلنگانہ کی تشکیل کو کبھی برداشت نہیں کیا۔

 

کویتا نے کہا کہ نہ صرف وزیر اعظم مودی بلکہ بی جے پی کے ہر لیڈر نے تلنگانہ کے بارے میں طنزیہ بات کی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بی جے پی حکومت بیارام اسٹیل انڈسٹری اور قاضی پیٹ ریلوے کوچ فیکٹری کے قیام جیسے ریاستی تقسیم کے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی نے گزشتہ انتخابات میں 105 نشستوں پر ضمانت کھوئی تھی اور اس بار بی جے پی کی تمام نشستوں پر ضمانت ضبط ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ جب کانگریس نے بھارت جوڑو یاتراکی اس وقت بھی تلنگانہ ریاست کے ترقی کی کوئی بات نہیں کی۔کویتا نے کانگریس امیدوار شبیر علی کے تبصروں پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اپنے 60 سالہ دور حکومت میں اقلیتوں کے لئے صرف 12 اسکول قائم کئے اوربی آر ایس نے ساڑھے نو سالوں میں 204 اسکولس قائم کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں انقلاب پیدا کیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان کی پارٹی کے امیدوار گنیش گپتا نظام آباد میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button