ایجوکیشن

ایم۔اے اسلامک اسٹڈیز ، مانو میں داخلے جاری۔گریجویٹ اور دینی مدارس کے فارغین کے لئے اعلیٰ تعلیم کابہترین موقع

حیدرآباد،29مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں ایم۔اے کے دو سالہ ریگولر کورس میں داخلے جاری ہیں۔ اس کورس میں داخلہ کی اہلیت کے لئے نمبرات کے فیصد کی قید نہیں ہے۔ کسی بھی یونیورسٹی سے گریجویشن پاس یا ان مدارس کے فارغین جن کی اسناد کومانو نے داخلہ کے لیے منظورکیا ہے داخلہ لے سکتے ہیں۔

 

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے ملک کے دوسو سے زائد مدارس کی اسناد کو مختلف کورسز میں داخلہ کے لئے منظور کیاہے جن میں خاص طور سے شہر حیدرآباد کے مدارس میں جامعہ نظامیہ حیدرآباد، جامعة المومنات حیدرآباد، االمعہدالعالی الاسلامی حیدرآباد، جامعہ عائشہ نسواں حیدرآباد، دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد،جامعة البنات حیدرآباد،جامعة المفلحات حیدرآباد، جامعہ اسلامیہ دار العلوم حیدرآباد،دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد،

 

جامعة البنات الاصلاحیہ حیدرآباد، ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد، جامعہ دار الفرقان حیدرآباد، جامعة الفلاح بارکس، حیدرآباد وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ ایم اے میں داخلہ کے لیے خواتین کی عمرکی قید 35 سال اور مردوں کی 30 سال ہے۔ اس کورس میں طلبہ کو اسلامک اسٹڈیز کے نصاب کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان اور کمپیوٹر کی لازمی تعلیم دی جاتی ہے۔ نیز انہیں CBCS تعلیمی نظام کے تحت اپنی پسند کے اعتبار سے علم سیاسیات، سماجیات اور معاشیات کے بشمول یونیورسٹی میں دستیاب کسی دوسرے مضمون کو بھی اختیار کرنے کی سہولت ہے۔ اس کورس کے دوسرے سال میں یا تکمیل کورس کے بعد

 

طلبہ حکومت ہند کی جانب سے منعقد کئے جانے والےUGC-NET کے مقابلہ جاتی امتحان میں کامیاب ہوکر تقرری کی اہلیت NET یا JRF میں کامیابی حاصل کر کے اسلامک اسٹڈیز پی ایچ ڈی میں داخلہ لے کر ماہانہ فیلو شپ حاصل کی جاسکتی ہے۔ ایم اے میں داخلے کے لیے فارم بھرنے کی آخری تاریخ 4جون 2025 مقرر ہے۔ داخلہ کا طریقہ آن لائن ہے جس کے لئے مانو کی ویب سائٹ

 

www.manuu.edu.in پر مکمل رہنمائی دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لئے شعبہ کے استاذ ڈاکٹر عاطف عمران7505279270) (سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button