ایجوکیشن
تلنگانہ میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی فیس ادا کرنے کی تاریخ کا اعلان
حیدرآباد _ 2 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ ریاست میں 10ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی فیس کی ادائیگی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دسویں کے فائنل امتحانات اگلے سال مارچ میں ہوں گے۔ ڈائریکٹر گورنمنٹ امتحانات نے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء سے سالانہ امتحانی فیس وصول کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔
طلباء کو 17 نومبر سے پہلے فیس ادا کرنا ہوگی۔ یکم دسمبر تک 50 روپے کی لیٹ فیس کے ساتھ۔ 11 دسمبر تک 200 روپے اور 500 لیٹ فیس 20 دسمبر تک ادا کی جا سکتی ہے۔ ریگولر طلباء 125 روپے ، تین مضامین یا اس سے کم میں فیل ہونے والوں کو 110 روپے ، تین مضامین سے زیادہ فیل ہونے والوں کو 125 روپے اور ووکیشنل طلباء کو 60 روپے فیس مقرر کی گئی ہے