تلنگانہ

حیدرآباد سے 7 کروڑ روپے کے زیورات لے کر فرار ہونے والا کار ڈرائیور پکڑا گیا _ نیا فون خریدنا مہنگا پڑا !

حیدرآباد  _ ،22 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد سے سات کروڑ روپے کے ہیروں کے زیورات لے کر فرار ہونے والا کار ڈرائیور سرینواس کو آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں پکڑ لیا گیا ہے ۔ پولیس نے زمین میں دفن زیورات برآمد کر لیے۔ پولیس کے مطابق رادھیکا نامی خاتون حیدرآباد کے مادھا پور میں رہتی ہے اور زیورات کا کاروبار کرتی ہے۔ سری نواس (28) ان  کے پاس  کار ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا ۔ وہ اس ماہ کی 17 تاریخ کو 7 کروڑ روپے کے ہیرے کے زیورات کے ساتھ ایک کار لے کر فرار ہو گیا تھا ۔ ایس آر نگر پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم سرینواس کی تلاش شروع کردی گئی تھی

 

ذرائع کے مطابق 17 فروری کو سرینواس جو ہیروں کے زیورات کے ساتھ کار سے کوکٹ پلی پہنچا، اور کار وہیں چھوڑ کر نرسم پیٹ میں اپنے رشتہ دار کے پاس چلا گیا ۔ سرینواس نے کار میں پیٹرول دلوانے کے لیے مالک رادھیکا کی جانب سے دیے گئے ڈیبٹ کارڈ سے فون خریدا اور نیا فون  اپنے رشتہ دار کے حوالے کرتے ہوئے رشتہ دار کا پرانا فون لے کر اپنے آبائی گاوں فرار ہوگیا ۔ اس کے بعد وہ بس کے ذریعے مشرقی گوداوری ضلع میں اپنے آبائی گاؤں کووور پہنچا ۔اس نے  زیورات نکال کر زمین میں دفن کر دئے ۔  پولیس کو سرینواس کی تلاش میں پتہ چلا کہ اس نے فون رادھیکا کے دیے گئے ڈیبٹ کارڈ سے خریدا تھا۔ اس نئے فون کے آئی ایم ای آئی نمبر کی بنیاد پر سری نواس کے رشتہ دار کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔  سرینواس کے رشتہ دار کی طرف سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر سرینواس لو گرفتار کیا گیا۔اور  زمین میں دفن کردہ  زیورات ضبط کر لیے ۔

 

معلوم ہوا ہے کہ سرینواس کو پوچھ گچھ اور مکمل تفصیلات حاصل کرنے کے بعد  میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے آئی ٹی حکام کو مطلع کیا کیونکہ 7 کروڑ روپے کے زیورات کا کوئی بل یا اکاؤنٹ نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button