تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں 12 فیٹ لامبا اژدھا۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقے حسن نگر میں میر عالم تالاب کے قریب ایک 12 فیٹ لامبے اژدھے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔

 

مقامی افراد کے مطابق ایک لاری ڈرائیور نے سب سے پہلے اژدھے کو دیکھا اور اس بات کی اطلاع مقامی افراد کو دی۔

 

ایک مقامی شخص جو سانپوں کو پکڑنے میں ماہر ہے اژدھے کو پکڑنے کیلئے اس کی مدد حاصل کی گئی۔ اس شخص نے اژدھے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی جو 12 فیٹ لامبا تھا جس کے بعد مقامی افراد نے راحت کی سانس لی۔اس اژدھے کو محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے حوالے کردیا گیا

 

جو اس کو جنگل میں چھوڑدیں گے۔ مقامی افراد نے کہاکہ عموما اس علاقہ میں سانپ نظر آتے ہیں لیکن اتنا بڑا اژدھا انھوں نے پہلی بار دیکھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button