جنرل نیوز

بہار کے معروف سماجی جہدکار عبید الرحمن “جن سوراج پارٹی” میں شامل

نمائندہ اردو لیکس 

بہار میں تعلیمی خدمات کے لئے معروف شخصیت عبید الرحمان نے پٹنہ مین منعقد ایک خصوصی تقریب میں “جن سوراج پارٹی” کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر جن سوراج کے بانی اور پارٹی کے سربراہ پرشانت کشور نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر ذاتی طور پر مبارکباد دی اور حاضرین نے تائید و مسرت کا اظہار کیا۔

 

عبید الرحمن کا نام بہار اور ہندوستان کے تعلیمی شعبے میں ایک خاص شناخت رکھتا ہے۔ انہوں نے معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقے کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کئی قابل ذکر اقدام کئے ہیں۔ ان کی سب سے بڑی پہل رحمانز 30 ہے، جو سپر 30 پروگرام سے متاثر ایک تعلیمی مہم ہے۔ اس کا مقصد معاشی طور پر کمزور بچوں کو IIT اور دیگر مسابقتی امتحانات کے لیے تربیت دینا ہے۔

 

عبید الرحمان نے سعودی عرب میں قیام کے دوران سماجی خدمات کے میدان مین کافی سرگرم تھے۔ انھون نے یہان بہار کمیونٹی کے ویلفیر کے لئے “بہار فونڈیشن” کا قیام عمل میں لایا تھا۔ پرشانت کشور نے جن سوراج پارٹی کی بنیاد بہار کو ایک بہتر سمت اور قیادت دینے کے مقصد سے رکھی ہے۔ ان کے مطابق، پچھلے 32 سالوں میں بہار کی ترقی کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ تعلیم، صحت، روزگار، بہار کے محنت کشوں کی ہجرت جیسے مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں۔ جن سوراج پارٹی کا مقصد نہ صرف ان مسائل کا حل نکالنا ہے بلکہ بہار کے نوجوانوں کو وطن واپس لا کر ان کے لیے بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ پرشانت کشور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن سوراج کا وژن ایک ایسے سماج کی تعمیر ہے، جہاں ہر طبقے کو مساوی مواقع ملیں۔ عبید الرحمن کے پارٹی میں شامل ہونے سے جن سوراج پارٹی کو نئی توانائی اور سمت ملے گی۔ ان کا تجربہ اور لگن پارٹی کے مشن کو مزید مضبوط کرے گا۔

 

عبید الرحمن نہ صرف ایک بااثر سماجی کارکن ہیں بلکہ ایک ترقی پسند مفکر کے حامل بھی ہیں۔ ان کا مقصد معاشرے میں تعلیم کی روشنی پھیلا کر مثبت تبدیلی لانا ہے۔ بہار کے عوام طویل عرصے سے نئی قیادت اور نئی سمت کی تلاش میں تھے۔ جن سوراج پارٹی نے لوگوں کے درمیان ایک نئی امید جگائی ہے۔ پرشانت کشور کی قیادت اور عبیدالرحمٰن جیسے مخلص شخصیت کے شامل ہونے سے پارٹی مزید توانا ہوگی۔

 

جن سوراج پارٹی کے اس نئے اقدام سے بہار کے سیاسی منظر نامے میں مثبت تبدیلی آنے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button