جنرل نیوز
زین العابدین ولد کلیم کی بسم اللہ تقریب

حیدرآباد۔ جناب عبدالمجید مرحوم کے پوترے زین العابدین ولد کلیم کی بسم اللہ تقریب ‘ میٹرو بینکویٹ ہال‘ پلر نمبر 92رنگ روڈ مہدی پٹنم میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں انوارالعلوم ہائی اسکول 2000بیاچ کے دوست و احباب نے شرکت کی اور کلیم کو اور ان کے فرزند کو مبارکباد پیش کی۔
اس تقریب میں دو دہوں کے بعد دوستوں نے ایک دوسرے سے مل کر بے حد خوشی و مسرت کا اظہار کیا ۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں محمد سراج ‘ محمد سلیم‘ قیصر رضا‘ محمد زبیر‘ محمد آصف‘ محمد لئیق‘ محمدشاکر‘ محمد جمیل‘ محمدساجد‘ محمد اشفاق ‘ محمد حبیب
محمد ایازاور محمد منہاج الدین شامل تھے۔