ایجوکیشن

طلبہ میں کھیل کود کی صلاحیتوں کو ابھارنے ایم ایس اسپورٹس اکیڈیمی کے قیام کا اعلان

ایم ایس جونیٗر کالجس کے طلبہ کے لئے سالانہ اسپورٹس ڈے اور فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 24؍ ڈسمبر (پریس نوٹ)ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے اپنے جونئیرکالجس کے طلبہ کے لئے شہر حیدرآباد میں تین پلے گراونڈس پر سالانہ مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا ہے ۔ اس موقع پر طلباء کے لئے ایک روزہ کھیل کود کے مقابلوں اور طالبات کے لئے فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ۔ ان مقابلوں میں شہر حیدرآباد میں قائم ایم ایس کے تمام جونیئر کالجس کے طلبہ نے حصہ لیا ۔ جونیئر کالج کے لڑکوں کے لئے فٹ بال ، کرکٹ اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد کئے گئے جن کا اہتمام ریڈ ہلز پلے گرآونڈ نام پلی ، دیوڑھی خورشید جاہ گرآونڈ اور اجالے شاہ گرآونڈ سعیدہ آباد میں کیا گیا ۔ ریڈ ہلز پلے گرآونڈ پر ایم ایس کے منیجینگ ڈٓآئرکٹر انور احمد ، دیوڑھی خورشید جاہ گرآونڈ پر سینیئر ڈآئرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین اور اجالے شاہ گرآونڈ پر ڈآئرکٹر محمد غوث نے اسپورٹس مقابلوں کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پرمنیجینگ ڈٓآئرکٹر انور احمد نے کہا کہ طلبہ میں تعلیم کے ساتھ ہی ساتھ کھیل کود کے شوق کو پروان چڑھانے کے لئے ایک اسپورٹس اکیڈیمی قائم کی جائے گی اور یہاں طلبہ کو بہترین کوچنگ کے ذریعہ قومی و بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے حوصلہ افزآئی کی جائے گی ۔ ڈاکٹر محمد معظم حسین نے کہا کہ حال ہی میں ایم ایس جونیئر کالج کے ایک طالب علم انصار الدین نے کک باکسنگ کے قومی سطح کے مقابلوں میں دو گولڈ میڈل حاصل کئے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے بچوں میں کافی ٹیلنٹ ہے ۔

ایم ایس کے جونیئر کالجس کی طالبات کے لئے ان کے اپنے متعلقہ کیمپسس میں فوڈ فیسٹول منعقد کئے گئے ۔ موقع پر لڑکیوں کو مختلف پکوان بنانے اور اپنے کالج کے احاطے میں قائم اسٹالس پر پیش کرنے کا موقع ملا ۔ انکی ہم جماعتوں اور اساتذہ نے یہاں پیش کردہ مزیدار ڈشش کو خریدا ۔ اس موقع پر طالبات نے کہا کہ اس فوڈ فیسٹیول کے ذریعہ انہیں بزنس منیجمنٹ کے بنیادی اصولوں کو سمجھنے کا موقع ملا ہے ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی وائس چیر پرسن نزہت خان نے جونیٗر کالجس میں منعقدہ فوڈ فیسٹولس کا معائنہ کرتے ھوئے اس میں حصہ لینے والی لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button