ایجوکیشن

تلنگانہ کے انجینئرنگ کورسس میں فینانشیل سروس مضمون بھی متعارف

حیدرآباد _ یکم اکتوبر ( اردولیکس ) تلنگانہ حکومت نے ریاست کے انجینئرنگ کورسس میں فینانشیل سروس مضمون کو متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے محکمہ فنی  تعلیم کے عہدیداروں نے بتایا کہ ریاست کے انجینئرنگ کے دو یونیورسٹی میں چلائے جانے والے بی ای اور بی ٹیک کورسس میں فینانشیل کورس کو بھی   ایک لازمی حصے کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم، جس نے ریاست میں پہلی بار بی ای  اور بی ٹیک   پروگراموں میں فینانشیل سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے اسے تعلیمی سال 2023-24 یا اگلے تعلیمی سال سے شروع کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ اسی کے ایک حصے کے طور پر، طلباء بی ٹیک کو  اسپاسیلزیشن میجر اور فینانشیل سروس کو مینر  کورس کے طور پر منتخب کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button