ایجوکیشن

برطانیہ ویزا لاٹری کے تحت حاصل کرنے کا سنہری موقع _ زیڈ تھری اوورسیز شاہ علی بنڈہ کی جانب سے امیدواروں کی مفت رہنمائی اور مدد کرنے کا اعلان 

حیدرآباد 23 جولائی (پریس نوٹ) زیڈ تھری (Z3) اوورسیز شاہ علی بنڈہ کی جانب برطانیہ جانے کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے ینگ پروفیشنل ویزا اسکیم کی مفت رہنمائی کا آغاز کیا ہے۔ جناب علی خان ڈائرکٹر نے بتایا کہ حکومت برطانیہ کی جانب سے دوسرے مرحلہ میں ینگ پروفیشنل ویزا اسکیم کے تحت لاٹری سسٹم کے ذریعہ ویزے فراہم کئے جارہے ہیں۔ 25 جولائی سے 27 جولائی کے درمیان اس سہولت سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ امیدوار خود اپنا ویزا فارم داخل کرسکتے ہیں۔ اہلیت کے تحت 18 برس سے 30 برس عمر، گریجویشن کامیاب ہونا ضروری ہے۔ لاٹری کے تحت دو سال کا برطانیہ کا ویزا دیا جارہا ہے۔ ہر اہل نوجوان اس میں قسمت آزمائی کرسکتے ہیں۔ جو لوگ خود درخواست داخل نہیں کرسکتے انہیں زیڈ تھری اوورسیز پر فارم داخل کرنے کونسلرس کے ذریعہ مفت رہنمائی اور مدد کی جائے گی۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 9985601909 یا 7680021909 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button