ایجوکیشن

تلنگانہ دسویں جماعت کے امتحانات میں اہم تبدیلی

حیدرآباد: محکمہ تعلیمات نے تلنگانہ میں 10ویں جماعت کے امتحانات کے نظام میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر دیوسینا نے انکشاف کیا کہ دسویں کے سالانہ امتحانات میں اب سے صرف 6 پرچہ ہوں گے۔ چھ پرچوں کا اصول اسی تعلیمی سال سے نافذ ہو جائے گا۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ 9 ویں اور 10 ویں کے طلباء کے لیے سمیٹیو اسسمنٹ -2 (SA-2)‏ امتحانات بھی 6 پیپرز کے ساتھ منعقد کیے جائیں۔

اب تک 10ویں جماعت کے امتحانات 11 پیپرز کے ساتھ منعقد کئے جاتے رہے ہیں۔ کوویڈ حالات کی وجہ سے امتحانات گزشتہ سال سے صرف چھ پرچوں کے ساتھ منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اسٹیٹ ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ آرگنائزیشن (ایس سی ای آر ٹی) نے 11 پرچے لکھنے کی وجہ سے طلبہ پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لیے محکمہ تعلیمات کو تجاویز پیش کی ہیں۔ ایس سی ای آر ٹی کی طرف سے دی گئی تجاویز کو منظور کرنے کے بعد محکمہ تعلیمات نے اسے چھ پرچوں تک محدود کرنے کا حکم جاری کیا ہے تاہم حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ جنرل سائنس کے امتحان میں فزکس اور بیالوجی کے لیے الگ الگ جوابی پرچے ہوں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button