ایجوکیشن

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ٹوسٹ ماسٹرز انٹر نیشنل میں شمولیت

ایم ایس کریٹیو اسکول میں باوقار گیول کلب کا آغاز

حیدرآباد: ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نےطلبہ کے لئےایک اور قابل قدر اقدام کیا ہے۔اکیڈ یمی کے دو اسکولس نےباوقار انٹرنیشنل ٹوسٹ ماسٹرز گیول کلب کی رکنیت حاصل کی ہے۔ ایم ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس میں TOASTMASTERS GAVEL CLUB کا باقاعدہ آ ٓغاز کیا گیا۔ ایم ایس کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے ہندوستان میں انٹرنشنل ٹوسٹ ماسٹرس کلب سے وابستہ تین سینئر ترین شخصیات کی موجودگی میں دونوں اسکولس کے گیول کلبس کا افتتاح انجام دیا۔

 

 

 

Toastmasters International،

سو سال پہلے امریکہ میں قائم کی گئی تھی یہ

ایک ایسی غیر منافع بخش تعلیمی تنظیم ہے جس کی شاخیں پوری دینا میں پھیلی ہوئی ہیں ۔ ٹوسٹ ماسٹرس کلب کے نیٹ ورک کے ذریعے پبلک اسپیکینگ اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔گیول کلب( Gavel Club) ، Toastmasters International ان افراد کے لئے ایسی خصوصی شاخ سمجھی جاتی ہے، جو عمریا دیگر حالات کی وجہ سے باقاعدہ Toastmasters کلب کی رکنیت حاصل کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ Gavel Club تعلیمی اداروں، خاص طور پر اسکولوں کے لیے انتہائی موزوں سمجھا جاتا ہے۔

 

 

تقریب کے دوران ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے دو اسکولوں کو ٹوسٹ ماسٹرس تنظیم کے ہیڈکوارٹر واقع امریکہ سے جاری کردہ ٹوسٹ ماسٹرز انٹرنیشنل سے الحاق کے سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ ان سرٹیفکیٹس کو سینئر ٹوسٹ ماسٹرس وکرم چندر، سنیل کھنٹیٹا، اور ٹی ایم ششیدھر نے ایم ایس کے سینئر ڈآئرکٹر محمد معظم حسین کے حوالہ کیا ۔ اس موقع پر ان تینوں ماہرین نے گیول کلب کے مختلف پہلوؤں اور فوائد پر روشنی ڈالی۔

 

 

اس موقع پرتقریب میں شرکت کرنے والے ایم ایس کے اسکولس کے پرنسپلز، عملہ اور طلبہ میں اکیڈیمی کے اسکولس کے لئےگویل کلب کی رکنیت کے حصول پرجوش و خروش دیکھا گیا ۔انہوں نے دوسرے مرحلہ میں "Gavel Clubs” اور Toastmasters کلب کے ممبران کے طور پر اندراج کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

 

 

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے اکیڈمک ڈائریکٹر ڈاکٹر سید حمید نے خطاب کرتے ہوئے گیول کلبز کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور قائدانہ خوبیوں کو پروان چڑھاتے ہوئے موثر کمیونیکیٹر اور پراعتماد مقررین کی تیاری میں ان کے کردار پر زور دیا اور کہا کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے ہمیشہ اپنے طلبہ میں موثر گفتگواور قائدانہ صلاحیتوں کی نشوونما کو ترجیح دی ہے۔ اکیڈیمی کے اسکولس کے لئےگویل کلب کی رکنیت کے تعلیمی سنگ میل کا مشاہدہ کرنے کے لیے تمام ایم ایس اسکولوں کو جوڑتے ہوئے اس تقریب کو براہ راست آن لائن نشر کیا گیا۔

 

 

اپنے کلیدی خطاب میں، ڈاکٹر معظم حسین نے تمام ایم ایس اسکولوں میں لیڈر شپ کی صلاحیتوں کے فروغ کے لئےگیول کلب شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایم ایس جونیئر کالجز اور ڈگری کالجز میں ٹوسٹ ماسٹرس کلب قائم کئے جائیں گے، جو فیکلٹی ممبران کی پیشہ ورانہ ترقی پر توجہ مرکوز کریں گے۔ انہوں نے آگے کہا کہ باوقار بین الاقوامی ٹوسٹ ماسٹرز گیول کلب میں شمولیت کے ساتھ، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اپنے طلبہ کو موثر کمیونکیشن اور قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ بااختیار بنانے کے لیے اپنی لگن جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے ان کی نہ صرف پیشہ ورانہ بلکہ ذاتی امور میں بھی کامیابی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

 

 

اس موقع پر سعودی عرب میں مقیم سید وحید لطیف، ممبر اور سابق چیف ایمبسڈر ٹوسٹ ماسٹرز انٹرنیشنل (سعودی عرب) نے زوم میٹ کے ذریعہ آن لائین اس تقریب میں شرکت کی اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے اسکولس میں گیول کلب کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہا ر کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button