ایجوکیشن

لیڈی ٹیچر  صبیحہ مدحت  کو ملازمت پر بحال کیا جائے۔ ایس جی ٹی فورم کا مطالبہ

تلنگانہ کےضلع ہنمکنڈہ میں منگل کو پیش آۓ دسویں جماعت کے سوالیہ پرچہ کے افشاء کے معاملے میں معلمہ صبیحہ مدحت (اسکول اسسٹنٹ ریاضی) کو نوکری سے برطرف کرنے کی ایس جی ٹی فورم مخالفت کرتی ہے اور حکومت سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ معلمہ کو نوکری پر بحال کیا جائے کیونکہ یہ جو واقعہ پیش آیا اس سے یہ عیاں ہوتا کہ یہ کام منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا گیا،

 

طلباء کو امتحان ہال میں داخلے کی اجازت کے بعد انویجلیٹر کو طلباء کے ہال ٹکٹ کو چیک کرنا، او ایم آر شیٹ و مین آنسر شیٹ کی تقسیم کرنا و دونوں پر دستخط کرنا، طلباء کو او ایم آر شیٹ میں پارٹ ون اور پارٹ ٹو میں لکھے جانیوالے تفصیلات سے آگاہ کرنا اور ساتھ ہی ساتھ طلباء کو تفصیلات پر کرنے میں مدد کرنا،ہال میں آنے والے طلباء ‌کو ان کی مختص کردہ جگہ بتانا وغیرہ سارے کام ایک ہی معلم کو انجام دینے ہوتے ہیں ایک روم میں 20 تا 25 بچوں کے یہ سارے کام انجام دینا اور سوالیہ پرچہ حاصل ہوتے ہی روم میں طلباء کی تعداد کے مطابق پر چے حاصل ہوئے یا نہیں شمار کرنا، امتحان کا وقت شروع ہونے تک پرچہ اپنی نگرانی میں رکھنا، وقت ہوتے ہی ہر بچے کو اس کے میڈیم کے مطابق سوالیہ پرچہ تقسیم کرنا یہ سارے کے سارے کام امتحان کے اولین وقت میں انویجلیٹر کی جانب سے تیزی و تندہی سے انجام دیۓ جاتے ہیں تاکہ کوئی غلطی نہ ہو،

 

ایسے میں اگر کوئی منصوبہ بند طریقے سے سوالیہ پرچے کو انویجلیٹر سے نظر بچا کر امتحان لکھ رہے بچے سے حاصل کر کے انکی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر پو سٹ کرتا ہے تو غیر قانونی اور اخلاقی اقدار کے خلاف ہے، ایس جی ٹی فورم اس کام کو انجام دینے والے اور اس میں ملوث تمام پر سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے، اور ساتھ ہی معلمہ صبیحہ مدحت چونکہ مختص کردہ کام میں مصروف تھیں اور اوپر بیان کردہ کام انجام دے رہی تھیں۔

 

ایسے میں معلمہ کو لاپرواہی کا مرتکب قرار دینا اور نوکری سے برطرف کرنا زیادتی ہوگی۔ ایس جی ٹی فورم حکومت و اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ جلد از جلد محترمہ کو نوکری پر بحال کیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں اس کے لئے تمام امتحانی مراکز کے اطراف سیکشن 144 کو سختی سے لاگو کرے۔ ایس جی ٹی فورم تمام اساتذہ بالخصوص سیکنڈری گریڈ ٹیچرس سے چونکہ زیادہ تر انویجلیٹر یہی اساتذہ ہوتے ہیں سے درخواست کرتی ہے

 

رولس کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دیں اور چوکنا رہیں کسی بھی قسم کے غیر قانونی کام میں ساتھ نہ دیں اگر کوئی نقل نویسی یا ایسے کسی کام میں آپکو ملوث ہونے پر زور دے رہا ہے تو اپنے اعلیٰ عہدیداروں کو مطلع کریں تا کہ آگے چل کر آپ کو دوسروں کی جانب سے انجام شدہ کاموں کا خمیازہ نہ بھگتنا پڑے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button