ایجوکیشن
لکچررس اور اسسٹنٹ پروفیسرس کا اہلیتی امتحان ” ایس ای ٹی” کا نوٹیفکیشن جاری

حیدرآباد _ تلنگانہ میں لکچررس اور اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں کے لئے منعقد ہونے والے اہلیتی امتحان تلنگانہ اسٹیٹ سیٹ ( ایس ای ٹی ) مارچ 2023 ،میں منعقد ہوگا ۔
سیکریٹری،تلنگانہ اسٹیٹ سیٹ (ایس ای ٹی) نے سیٹ ۔ 2022 کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کا آغاز 30 ڈسمبر سے ہوگا اور امتحان مارچ 2023 میں منعقد ہوگا۔امتحان کمپوٹر اساسی (سی بی ٹی) ہوگا۔امتحان دو پرچوں پر مشتمل ہے اور اس کے لئے وقفہ تین گھنٹے دیا جائے گا۔