انٹر نیشنل

انجو واپس آئی تو گولی ماردوں گا۔ قبول اسلام کے بعد پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی خاتون کے باپ کا بیان۔ برقعہ کی تصاویر وائرل

نئی دہلی: ہندوستان سے پاکستان جا کر قبول اسلام کے بعد اپنے فیس بک دوست نصراللہ سے شادی کرنے والی فاطمہ سابق نام انجو کے والد نے سنسنی خیز بیان دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ انجو کے والد اپنی بیٹی کی اس حرکت سے کافیشرمندہ اور ناراض ہیں۔

 

 

 

انجو کی جب برقعہ میں تصویر سامنے آئی تو اس کے والد گیا پرساد تھامس حیران رہ گئے اور صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ انجو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا اور ان کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کی ہے، اوراب وہ ان کیلئے مرچکی ہے۔ گیا پرساد تھامس نے کہا کہ میری بیٹی میرے لیے جیتے جی مر گئی ہے۔

 

 

 

اب میں زندگی میں کبھی بھی اس کی شکل دیکھنا پسند نہیں کروں گا۔ اگر وہ بھول کر بھی میرے پاس آتی ہے تو میں اس کو گولی مار دوں گا یا میں خود مر جاؤں گا۔ گیا پرساد کا کہنا ہے کہ اگر مجھے پہلے سے یہ سب پتہ ہوتا تو میں اس کو ضرور جان سے مار دیتا اوروہ پاکستان نہیں جاسکتی تھی۔ واضح رہے کہ یہ خاتون پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button