محمد جمال کو ڈسٹرکٹ بسٹ ٹیچر ایوارڈ

محمد جمال کو ڈسٹرکٹ بسٹ ٹیچر ایوارڈ
حيدر آباد / 19-ستمبر (راست)
محمد جمال ولد محمد عبدالطیف ایس جی ٹی گورنمنٹ پرائمری اسكول اعظم پورہ 2 عنبر پیٹ منڈل کوُ ریاستی سطح کے اساتذہ ایوارڈ تقریب میں محترمہ ہری چندنا ڈسٹرکٹ کلکٹر حیدرآباد اور پونم پربھاکر وزیر ٹرانسپورٹ کے ہاتھوں بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ محمد جمال ایس جی ٹی فورم کے ریاستی اسوسیٹ صدر ہونےکے علاوہ ایک متحرک اور فعال انچارج ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے تمام اساتذہ برادری میں منفرد مقام رکھتے ہیں ۔انھوں نے فلک نما گورنمنٹ گرلس جونیئر کالج کے قیام میں نمایاں کردار ادا کیا۔
اس تقریب میں آر روہنی ڈی ای او حیدرآباد اورمحمد نظام الدین ڈی آئ او ایس عنبر پیٹ منڈل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محمد عبدالقدیر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائ اسكول اعظم پورہ 2، ماجد علی ریحان، محمدرفیق اظہر،محمد محی الدئن،خلیل اللہ شریف، سیف اللہ، نوید اختر اور دیگر نے دلی مبارکباد پیش کی ۔ اسکے علاوہ اسکول اسٹاف میں کشور سلطانہ ، قدسیہ فاطمہ، منہاج فاطمہ نے مبارکبادی کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔