تلنگانہ کے دیہی علاقہ کے طالب علم محمد رفیع کو جے این ٹی یونے سے مشین ڈیزاننگ میں ڈاکٹریٹ

محمد رفیع طالب علم کو جے این ٹی یونے
مشین ڈیزاننگ میں ڈاکٹریٹ ڈگری سے نوازہ
اوٹکور: ایک دیہی طالب علم جس نے مشین ڈیزائننگ آرڈر ریڈر ڈیزائننگ پر تحقیق مکمل کی انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ جے این ٹی یو کے تحقیقی طالب علم محمد رفیع کو پروفیسر جے ایچ نارائنا کی نگرانی میں میکانیکل انجینئرنگ کے شعبہ میں مشین ڈیزائننگ ریڈر کی نئی ٹیکنالوجی میں تحقیق کے لیے ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا۔
نارائن پیٹ ضلع کے دھنواڑہ منڈل مستقر کے رہنے والے محمد رفیع نے دیہی علاقے سے جواہر لال نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، کوکٹ پلی سے پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔ محمد رفیع نے بتایا کہ انہوں نے انٹرمیڈیٹ سے ہی خیال تھا کہ اپنا مقصدپورا کیا جاۓاور تمام رکاوٹوں کے باوجود ثابت قدمی اور محنت کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کی۔
اس موقع پر محمدرفیع نے کہا کہ ان کی ڈاکٹریٹ ڈگری کے پیچھے ان کی والدہ کی محنت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی والدہ نے مالی مشکلات برداشت کیں اور انہیں تعلیم دلائی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹریٹ کی یہ ڈگری اپنی والدہ کے نام کر رہے ہیں جو اس ڈاکٹریٹ کی وجہ ہیں۔