ایجوکیشن

نارائن پیٹ کی طالبہ بصیرت النساء کا ٹیٹ امتحان میں شاندار مظاہرہ

نارائن پیٹ : 13 جون (اردو لیکس) تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع مستقر کی ہونہار طالبہ بصیرت النساء بنت جناب طاہر محی الدین صاحب فاروقی (ٹنگسال) نے ٹی جی- ٹیٹ کے امتحان میں 150 کے مِنجملہ 120 نمبرات حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔ جن کا ہال ٹکٹ نمبر : 24152018474594 ہے۔ واضح رہے کہ ان کی والدہ محترمہ خدیجہ بانو بیگم بھی سرکاری مدرسہ وسطانیہ اردو میڈیم پگڑی ماری میں بحیثیت گورنمنٹ ٹیچر ایس جی ٹی تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان کی اس کامیابی پر افراد خاندان و اساتذہ برادری نے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے بہتر مستقبل کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button