نونہال ہائی اسکول کورٹلہ میں ’’فُوڈ اینڈ فَن جنکشن‘‘ کا شاندار انعقاد
نونہال ہائی اسکول کورٹلہ میں طلبہ کی ہمہ جہتی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے مقصد سے دو روزہ ’’فُوڈ اینڈ فَن جنکشن‘‘ پروگرام نہایت رنگا رنگ انداز میں منعقد کیا گیا۔ اس پُررونق تقریب میں صدر عیدگاہ کمیٹی کورٹلہ جناب عبد الا اسرار صاحب، ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر جناب عبدالرحیم صاحب اور ناظم مدرسہ اِحیاءُ العلوم مولانا طارق اسعدی صاحب نے بطورِ مہمانِ خصوصی حثیت سے شرکت کی۔
ہیڈ ماسٹر محمد عبد الرحیم نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے اسکول کی ہمہ جہتی تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ پروگرام میں جماعت پنجم تا جماعت نہم کے 155طلبہ نے حصہ لیا
طلبہ نے مختلف فوڈ اسٹالز، دلچسپ کھیلوں اور تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا، جسے والدین اور مہمانوں نے بے حد سراہا۔ اور طلبہ دو دن کافی لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئے۔
تقریب نہایت کامیاب، یادگار اور شاندار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔صدر مدرس نے کہا کہ اس پروگرام حصہ لینے والے تمام طلبہ کو سر ٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا
۔اور بہتر مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا ۔مہمان اور اولیاء طلبہ نے طلبہ کی کارکردگی سے بے حد متاثر ہوئے ۔





